22 نومبر، 2018، 11:58 AM

پاکستانی وزير داخلہ کی گوروں کو خوش رکھنے کی روایتی سوچ کو بدلنے پر تاکید

 پاکستانی وزير داخلہ کی گوروں کو خوش رکھنے کی روایتی سوچ کو بدلنے پر تاکید

پاکستان کے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور ہمیں گوروں کو خوش رکھنے کی روایتی سوچ کو بدلنا ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے اور ہمیں گوروں کو خوش رکھنے کی روایتی سوچ کو بدلنا ہوگا ۔ ایک تقریب سے خطاب کے دوران وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے  کہا کہ ماضی میں قومی سلامتی کو ترجیح نہیں دی گئی لیکن ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، ہمارے 100 روزہ پلان میں قومی سلامتی بھی شامل ہے۔ ہم خطے کی سلامتی میں اہم شراکت دارہیں، دنیا ہمارے وجود کوتسلیم کرے۔

وزیرمملکت نے کہا کہ ہمارے فوجی جوان قربانیاں دے رہے ہیں لیکن لوگ سول ملٹری اختلافات پرلڑ رہے ہیں، ہم نے سول ملٹری رابطوں کو بہتر بنایا ہے، آج پاکستان میں کوئی سول ملٹری اختلاف نہیں ہے ہم سب متحد اورایک ہیں۔ وقت آچکا ہے کہ ہمیں گوروں کو خوش رکھنے کی روایتی سوچ کو بدلنا ہوگا، ہمیں غیرملکیوں کو نہیں بلکہ اپنوں کو خوش کرنا ہے، ایسی خارجہ پالیسی بنارہے ہیں جو ملکی مفادات کے عین مطابق ہوگی ۔ ہمیں اوورسیز پاکستانیوں کی کامیابیوں کو اجاگر کرنا ہوگا۔

وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا ہمیں اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہے، ہم اسلام آباد اور پاکستان کو مافیا سے آزاد کرائیں گے، یہ تبدیلی نہیں ہے کہ بٹن دبایا اورتبدیلی نکل آئی، ہمیں وقت دیں۔ اللہ اس زمین کو آئی ایم ایف سے بچائے، ہم ایک ایک پائی ایک ایک آنے کا جواب دیں گے۔

News Code 1885835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha