مستونگ میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک

پاکستان کے علاقہ مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ مستونگ میں مسلح افراد  کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کاواقعہ مستونگ کےعلاقے کلی شیخان میں پیش آیا کہ جہاں نامعلوم مسلح افراد نے دو افراد پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس کی جانب سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

News Code 1885822

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =