مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈو نیشیا میں سینا بنگ آتش فشاں پہاڑ سے دھویں اور راکھ کے اخراج کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔آتش فشاں پہاڑوقفے وقفے سے راکھ اور دھواں اُگل رہا ہے جو اس پہاڑ کی چوٹی سے آسمان تک کئی میل بلندی تک جا رہا ہے۔ انگارے اور لاوا اگلتے پہاڑ کے خطرناک مناظر دیکھ کر لوگ اپنی دہشت چھپانے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں جبکہ راکھ دھویں کے بادل میں آسمان پر پھیلے دکھائی دے رہے ہیں جس نے قریبی علاقے کوڈھک لیا ہے۔ جبکہ ماہرین اس پہاڑ کی مسلسل نگرانی اور علامات کا بغور معائنہ کر رہے ہیں۔
انڈو نیشیا میں سینا بنگ آتش فشاں پہاڑ سے دھویں اور راکھ کے اخراج کا سلسلہ جاری ہوگیا ہے۔
News ID 1885763
آپ کا تبصرہ