عمران خان کی متحدہ امارات کے ولیعہد سے ملاقات

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات اور گفتگو کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات اور گفتگو کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان متحدہ عرب امارات کے ایک روزہ دورے  پر پہنچ گئے ہیں، ابوظہبی ایئر پورٹ پر وزیراعظم کا استقبال وزیر مملکت سلطان بن جابر نے کیا جس کے بعد وزیراعظم صدارتی محل پہنچے جہاں ان کا استقبال ولیعہد شیخ محمد بن زاید النہیان نے کیا۔ دورہ متحدہ عرب امارات میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر توانائی، وزیرپٹرولیم، مشیر برائے تجارت اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی موجود ہیں۔

News Code 1885733

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =