امرتسر میں سکھوں کے گردوارے میں بم دھماکے سے 3 افراد ہلاک 10 زخمی

ہندوستان کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ " گردوارے " میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ  " گردوارے " میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق واقعہ سکھوں کے ایک گروہ کی مذہبی تقریب کے دوران پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار 2 نوجوانوں نے امرتسر کے گاؤں عادلی وال میں ایک گردوارے میں دستی بم پھینکے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ ادھر ڈپٹی کمشنر کمال دیپ سنگھ نے گردوارے میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔

News Code 1885727

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =