ٹرمپ کے اقتدار میں نفرت پر مبنی جرائم میں17 فیصد اضافہ

امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کہاہے کہ صدر ٹرمپ کے اقتدار میں نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہواہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کہاہے کہ صدر ٹرمپ کے اقتدار میں نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ ہواہے۔ ایف بی آئی نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سال میں نفرت پر مبنی جرائم میں17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔2017میں ایسے واقعات کی تعداد 7 ہزار 175 رہی جبکہ 2016 میں یہ تعداد 6 ہزار121 تھی۔ اس ادارے نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس رجحان کے سدباب کے لیے فوری طور پر اقدامات اٹھائے جائیں۔

News Code 1885659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 2 =