مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 20 نومبر کو ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران بتایا کہ رواں برس دوسری مرتبہ ملائیشیا کے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مہاتیر محمد سے ملاقات کے لیے یہ کسی بھی غیر ملکی سربراہ کا پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ پاکستانی وزیراعظم عمران خان اور ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد معاونین کے بغیر ملاقات کریں گے جس کے بعد وفود کی سطح پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان 20 نومبر کو ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
News ID 1885658
آپ کا تبصرہ