کراچی میں بوائلر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق

پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لانڈھی منزل پمپ کے قریب نجی کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لانڈھی منزل پمپ کے قریب نجی کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی منزل پمپ کے قریب نجی کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے تھے، زخمی افراد کو ریسکیو ٹیم نے سول  اسپتال منتقل کیا  تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 افراد دم توڑ گئے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد کوسول برنس وارڈ میں منتقل کیا تھا، سب کی حالت تشویشناک تھی، ڈاکٹرز کی ٹیم نے انہیں بچانے کی ہرممکن کوشش کی تاہم 6 افراد جانبر نہ ہوسکے جب کہ بچ جانے والے شخص کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

News Code 1885644

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =