محمد بن سلمان کی غزہ پر جنگ مسلط کراکے خاشقجی کے قتل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام

میڈل ایسٹ نے فاش کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار اور اس دور کے یزیدی ولیعہد محمد بن سلمان کی غزہ پر جنگ مسلط کرکے خاشقجی کے قتل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی سائٹ میڈل ایسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے خونخوار اور اس دور کے یزیدی ولیعہد محمد بن سلمان کی غزہ پر جنگ مسلط کرکے خاشقجی کے قتل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔ میڈل ایسٹ نے فاش کیا ہے کہ غزہ پر گذشتہ چند دنوں سے اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ جنگ کے پیچھے سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان کا ہاتھ ہے۔ محمد بن سلمان نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو اس بات پر راضی کرلیا کہ خاشقجی کے قتل سے عالمی رائے عامہ کو منحرف کرنے کے لئے غزہ پر جنگ مسلط کرنا ناگزیر ہے اور اسرائیلی وزیر اعظم  نے بھی سعودی عرب کے ولیعہد کی رائے قبول کرکے غزہ پر حملہ کردیا جو اسرائیل کے لئے بہت مہنگا ثابت ہوا۔ ادھر فلسطینی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سعودی عرب مسئلہ فلسطین کو اسلامی کلینڈر سے ختم کرنے کی تلاش و کوشش کررہا ہے۔
 

News Code 1885613

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =