کابل میں خودکش دھماکے میں 10 افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب خودکش دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب خودکش دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق سینکڑوں مظاہرین صدارتی محل کی جانب مارچ کے بعد پشتونستان چوک میں جمع ہوئے تھے کہ اسی دوران خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیاجس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،دھماکے سے ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔

News Code 1885569

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =