ہالینڈ نے پاکستان میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا

ہالینڈ نے اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ سکیورٹی خدشات کی بنیاد پرغیرمعینہ مدت تک بند کر دیاہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے دنیا ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہالینڈ نے اسلام آباد میں اپنا سفارتخانہ سکیورٹی خدشات کی بنیاد پرغیرمعینہ مدت تک بند کر دیاہے ۔ اطلاعات کے مطابق ہالینڈ کے سفارتخانے نے نئے ویزہ کیلئے شیڈول تمام انٹرویوز منسوخ کر دیئے ہیں جبکہ ویزہ کیلئے درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی ہے ۔

سفارتی ذرائع کے مطابق نیدرلینڈز کی حکومت نے سفارتی عملے کی سکیورٹی کے پیشِ نظر سفارتخانہ  بند کیا ہے،یورپی ملک نے ویزہ کے لیے ہونے والے تمام انٹرویوز کو بھی تاحکم ثانی روک دیا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ نئی ویزا درخواستوں کی وصولی بھی روک دی گئی ہے۔

News Code 1885553

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =