پیرس میں جنگ عظیم اول کی صد سالہ یادگاری تقریب

پیرس میں جنگ عظیم اول کی صد سالہ یادگاری تقریب کے انعقاد میں 70 ممالک کے سربراہان اور رہنماؤں نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پیرس میں جنگ عظیم اول کی صد سالہ یادگاری تقریب کے انعقاد میں 70 ممالک کے سربراہان اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ فرانس کے دارالحکومت میں مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمر پوتن سمیت 70 عالمی رہنما جمع ہوئے جہاں 1918 جنگی بندی کا معاہدہ ہوا تھا۔

اس موقع پر فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے 20 منٹ کے دورانیے پر مشتمل تقریر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کے سبق کو بھولنا نہیں چاہیے اور دنیا بھر میں امن قائم کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ایمانوئیل میکرون نے کہا کہ قیام امن کی امید کو ختم کرکے تشدد اور تسلط قائم کی کوشش ایک غلطی ہوگی جس کے لیے آئندہ نسلیں ہمیں ذمہ دار ٹھہرائیں گی۔

واضح رہے کہ مغربی ممالک میں 11نومبر 1918 کو صبح 11 بجے جنگ کے اختتام کا سگنل دیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ، آسٹریلیا، بھارت ، ہانک کانگ اور میانمار سمیت دنیا بھر میں سالانہ یادگاری تقاریب کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

News Code 1885549

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =