مہر خـبررساں ایجنسی نے ریانوسٹی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر پوتین نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔ روسی صدارتی ترجمان دیمتری پسکوف نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر پوتین نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کا قومی سلامتی کے اجلاس میں جائزہ لیا ہے صدر پوتین نے اس اجلاس میں ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو غیر قانونی قراردیا ہے۔ اس سے قبل روسی وزارت خارجہ نے بھی ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کو ناجائز قراردیا تھا۔
روس کے صدر پوتین نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئی پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔
News ID 1885414
آپ کا تبصرہ