پاکستان اور چین کا دوطرفہ معاملات سے ڈالر کو ختم کرنے کا فیصلہ

پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے کاروبار سے ڈالر کو ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے کاروبار سے ڈالر کو ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیاہے۔ دونوں ممالک میں یہ بات طے پا گئی ہے کہ آئندہ لین دین اپنی اپنی کرنسی میں یعنی یوآن اورپاکستانی روپے میں ہوگا ۔اس سے پہلے دونوں ممالک آپس میں ڈالر میں کاروبار کرتے تھے ۔ اب کسی بھی پاکستانی تاجر کو چین کے ساتھ کاروبار کرنے کےلئے ڈالر کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ کسی چینی سرمایہ کار کو پاکستان میں کاروبار کےلئے ڈالر خریدنے پڑیں گے ۔چین اور پاکستان میں ہونے والی تجارتی سرگرمیوں سے ڈالر کا نکال دیا جاناایک بہت بڑا واقعہ ہےاوریہ اقتصادی جنگ میں ایٹم بم کے دھماکے سے کم نہیں ۔ اس سے قبل چین ، ایران،  روس اور ترکی ڈالر کی اجارہ داری کے خلاف کافی عرصہ سے کام رہے تھے ۔اب اس کوشش میں پاکستان بھی شامل ہو گیا ہے ۔یورپ بھی ڈالر کی حاکمیت ختم کرنا چاہتا ہے فرانسیسی صدر نے کہا تھا کہ ڈالر کی اجارہ داری جلد ختم ہوجائے گی۔ یورپ کے خلیجی ممالک کے ساتھ اس موضوع پر معاملات کافی آگے بڑھ چکے ہیں ۔یورپ ڈالر کی جگہ یورو کی حاکمیت کےلئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے۔

News Code 1885368

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 0 =