مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق النشرہ نے داعش خبررساں ایجنسی اعماق کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے صوبہ دیالی میں زائرین اربعین پر وحشیانہ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ دیالی کے ایک اعلی پولیس افسر کا کہنا ہے کہ داعش نے سڑک کے کنارے بم نصب کیا تھا جس کے دماکے کے نتیجے میں 2 حسینی زائر شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔
عراق کے صوبہ دیالی میں زائرین اربعین پر وحشیانہ حملے کی ذمہ داری وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔
News ID 1885238
آپ کا تبصرہ