30 اکتوبر، 2018، 1:27 PM

رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا

رہبر معظم کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر با وفا اصحاب کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر کی طلباء انجمنوں نے شرکت کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگی میں حسینیہ امام خمینی (رہ) میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے بہتر با وفا اصحاب کے چہلم کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی، جس میں ملک بھر کی طلباء انجمنوں نے شرکت کی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مجلس عزا کے بعد اپنے مختصر خطاب میں مؤمن جوانوں کے پاک دلوں، ان کے پختہ ایمان  اور سچے احساساات اور جذبات کو اللہ تعالی کے فیوض و برکات کے حصول کا بہترین ذریعہ قراردیتے ہوئے فرمایا: ایرانی قوم اپنے اعلی اہداف اور مقاصد کی جانب استقامت اور پائداری کے ساتھ گامزن رہےگی۔ مجلس عزا کے بعد حاضرین نے نماز ظہر و عصر رہبر معظم انقلاب اسلامی کی امامت میں ادا کی۔

News Code 1885210

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha