مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی ایئرو سپیس انڈسٹری (آئی اے آئی) نے کہا ہے کہ وہ بھارتی بحری جنگی جہازوں میں ایک کھرب 38 کروڑ روپے مالیت کا زمین سے فضا میں مار والے میزائل ڈیفنس سسٹم (ایل آر ایس اے ایم) نصب کرےگا۔ اطلاعات کے مطابق آئی اے آئی کے مطابق بھارت کی سرکاری کمپنی بھارت الیکٹرانک لمیٹڈ (بی ای ایل) کے ساتھ معاہدہ طے پا چکا ہے اور اس معاہدے میں بی ای ایل مرکزی فریق ہے۔واضح رہے کہ ایل آر ایس اے ایم باراک 8 سے تعلق رکھتے ہیں ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سے تعلق رکھتا ہے اور اسرائیل کی نیوی فوج بھی اسی نظام کو استعمال کرتی ہے۔آئی اے آئی نے بتایا کہ دنیا بھر میں باراک 8 کی مقبولیت کے باعث اس کی گزشتہ برس میں فروخت کا حجم 6 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔آئی اے آئی کے چیف افسر نمرود شیفر نے کہاکہ اسرائیل اسلحہ کی فروخت کے حوالے سے بھارت ایک بڑی مارکیٹ ہے اور اب ہم بھارت کے ساتھ مزید تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی ایئرو سپیس انڈسٹری نے کہا ہے کہ وہ بھارتی بحری جنگی جہازوں میں ایک کھرب 38 کروڑ روپے مالیت کا زمین سے فضا میں مار والے میزائل ڈیفنس سسٹم نصب کرےگا۔
News ID 1885103
آپ کا تبصرہ