بھارت اور روس کے درمیان جوہری آبدوز کیلئے 3 ارب ڈالر کا معاہدہ

بھارت نے روس سے دس سالہ لیز میں تیسری جوہری آبدوز کے حصول کے لیے 3 ارب ڈالر کے معاہدہ پر دستخط کردیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے روس سے دس سالہ لیز میں تیسری جوہری آبدوز کے حصول کے لیے 3 ارب ڈالر کے معاہدہ پر دستخط کردیے۔ بھارتی وزارت دفاع کے ترجمان نے معاہدے کی تصدیق نہیں کی لیکن رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے روس سے تیسری آبدوز لیز میں لینے کا معاہدہ کیا ہے جو 2025 میں فراہم کی جائے گی۔ میڈیا نے بھارت کے آب دوز کے معاہدے کو نہ صرف پاکستان سے کشیدگی کا نتجہ قرار دیا ہے بلکہ بحیرہ ہند میں چین کے بڑھتی ہوئی دفاعی طاقت کے مقابلے کی تیاری بھی قرار دیا ہے۔

یاد رہے کہ روس اور بھارت سرد جنگ کے اتحادی ہیں اور بھارت کو اسلحہ فروخت کرنے کے حوالے سے روس اہم ملک ہے جبکہ امریکہ نے ماسکو سے اسلحے کی خریداری پر پابندیاں بھی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بھارت کا روس سے ایس-400 ائرمیزائل کے 5 ارب 20 کروڈ ڈالر کے دفاعی منصوبے کا معاہدہ ہوا تھا۔

News Code 1888685

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =