مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے امریکہ سے ہنگامی بنیادوں پر 72 ہزار خود کاررائفلز اور 93 ہزار کاربین رائفلز خریدنے کی منظوری دےدی۔ دی ہندو میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارت امریکی اسلحہ ساز کمپنی سیگ سیوگر نامی کمپنی سے فاسٹ ٹریک پروکیورمنٹ (ایف ٹی پی) کے تحت 70 ارب روپے مالیت کی رائفل خریدے گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ گزشتہ برس جنوری میں بھارتی محکمہ ڈیفنس کی کونسل نے ابتدائی بنیادوں پر 72 ہزار 400 کود کار رائفل (ایس آئی جی 716) اور 93 ہزار 895 دیگر رائفل خریدنے کی منظوری دی تھی۔ مزید بتایا گیا کہ ’7 ہزار 200 ایس آئی جی 716 جدید رائفلز میں سے 66 ہزار 400 بری، 2ہزار بحری اور 4 فضائیہ کو فراہم کی جائیں گی۔
بھارت نے امریکہ سے ہنگامی بنیادوں پر 72 ہزار خود کاررائفلز اور 93 ہزار کاربین رائفلز خریدنے کی منظوری دےدی۔
News ID 1888075
آپ کا تبصرہ