کشمیر میں مزید 7 علیحدگی پسند ہلاک

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلعوں بارہ مولا اور اسلام آباد میں بھارتی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں مزید 7 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیرذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلعوں بارہ مولا اور اسلام آباد میں بھارتی فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں مزید 7 علیحدگی پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج نے جھڑپ کے دوران فائرنگ کرکے مزید 7 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا، بھارتی فوج نے بارہ مولا کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران محاصرہ کے بعد فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 علیحدگی پسند موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ضلع اسلام آباد کے علاقے اروانی میں ایک اور کارروائی میں 5 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔

News Code 1885091

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =