مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں انجمن شرعی شیعیان کے صدر اور حریت رہنما آغا سید حسن نے کولگام میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں شہری ہلاکتوں پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان گذشتہ 70 سال سے کشمیری عوام کے حقوق کو پامال کررہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہندوستان پوری طاقت کے ساتھ کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو دبانے کی کوشش کررہا ہے لیکن کشمیری عوام اپنے حقوق کے حصول تک اپنی جد و جہد جاری رکھیں گے۔
آپ کا تبصرہ