23 اکتوبر، 2018، 11:13 PM

امریکی انتخابات میں چینی مداخلت کا الزام بے بنیاد ہے، چین

امریکی انتخابات میں چینی مداخلت کا الزام بے بنیاد ہے، چین

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں چینی مداخلت کی کوشش کا الزام بالکل بے بنیاد ہے ، چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شنہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے وسط مدتی انتخابات میں چینی مداخلت کی کوشش کا الزام بالکل بے بنیاد ہے ، چین اس کی سخت مخالفت کرتا ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھونگ اینگ کا کہنا تھا کہ چین امریکہ کے انتخابات میں مداخلت پر کوئی دلچسپی نہیں رکھتا۔ سب واضح طور پر جانتے ہیں کہ کون بار بار دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرتا ہے۔اس موقع پر ہوا چھونگ اینگ نے مزید کہا کہ انٹرمیڈیٹ رینج بیلسٹک میزائل کا معاہدہ عالمی سٹریٹجک توازن اور استحکام کے لئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ یکطرفہ طور پر اس معاہدے سے ہٹنے سے مختف پہلووں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی فریق ملک اس معاہدے کو اہمیت دیتے ہوئے بات چیت کے ذریعے متعلقہ مسائل کو بہتر طور پر حل کرے گا۔

News ID 1885035

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha