19 اکتوبر، 2018، 11:08 PM

چین میں حراست کے دوران انٹرپول کے سابق سربراہ کا قتل ہوسکتا ہے، اہلیہ کا خدشہ

چین میں حراست کے دوران انٹرپول کے سابق سربراہ کا قتل ہوسکتا ہے، اہلیہ کا خدشہ

انٹرپول کے سابق سربراہ مینگ ہونگ وائی کی اہلیہ گریس مینگ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو چین میں دوران حراست قتل کیا جاسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انٹرپول کے سابق سربراہ مینگ ہونگ وائی کی اہلیہ گریس مینگ نے کہا ہے کہ ان کے شوہر کو چین میں دوران حراست قتل کیا جاسکتا ہے۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ میرا مینگ ہونگ وائی سے تاحال براہ راست رابطہ نہیں ہوسکا ہے اس لیے مجھے یقین نہیں کہ میرے شوہر اب زندہ بھی ہیں یا نہیں۔ میں اور میرے بچے اُن کے منتظر ہیں۔ انٹرپول کے سربراہ نے اپنی گمشدگی کے دو روز بعد اہلیہ کو ایک پیغام بھیجا تھا جس میں ایک خنجر دکھایا گیا تھا جسے گریس مینگ نے اپنے شوہر کی زندگی خطرے میں ہونے سے تعبیر کرتے ہوئے عالمی اداروں کو اُن کی گمشدگی اور پیغام سے آگاہ کیا تھا۔

ستمبر کے آخری ہفتے میں گمشدہ ہوجانے والے سربراہ مینگ ہونگ وائی کا استعفیٰ 5 اکتوبرکو انٹرپول آفس کو موصول ہوا تھا جس میں انہوں نے ذاتی وجوہات کی بناء پر اپنی خدمات جاری رکھنے سے معذرت کرلی تھی۔ تاہم 8 اکتوبر کو چین نے انہیں حراست میں لیے جانے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ سابق وزیر رشوت خوری اور کرپشن میں ملوث ہیں اور چین کے صدر کی انسداد کرپشن کی پالیسی کے تحت اُن سے تفتیش جاری ہے۔

News ID 1884930

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha