19 اکتوبر، 2018، 9:05 PM

امرتسر میں ٹرین کی زد میں آکر 50 افراد ہلاک

امرتسر میں ٹرین کی زد میں آکر 50 افراد ہلاک

ہندوستانی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں میلہ منانے والا ہجوم ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستانی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں میلہ منانے والا ہجوم ٹرین کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق بڑی تعداد میں لوگ  امرتسر کے علاقے دھوبی گھاٹ کے قریب جورا پھاٹک ریلوے کراسنگ پر میلے میں شریک تھے اور اس دوران علاقہ آتش بازی اور کریکر دھماکوں سے گونج رہا تھا کہ انہیں ٹریک سے آنے والی تیز رفتار ٹرین کا سائرن سنائی نہ دیا۔ٹریک پر موجود درجنوں افراد کو ٹرین تیزی سے کچلتے ہوئے پلک جھپکتے میں روانہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

News ID 1884929

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha