مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیلی طیارے کے غزہ میں رہائشی علاقے اور اسکول پر فضائی حملے میں ایک نوجوان شہید اور اسکول کے 6 طالب علموں سمیت 8 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے علی الصبح غزہ کی پٹی پر جنوبی رہائشی علاقے پر راکٹ برسائے جس کی زد میں آکر ایک اسکول بھی تباہ ہوگیا۔ فضائی حملے میں 25 سالہ فلسطینی نوجوان نجی احمد الزنین شہید ہوگئے جب کہ اسکول کے 6 کم سن طالب علموں سمیت 8 فلسطینی زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے اپنے شہریوں کی حفاظت میں جوابی حملہ کیا۔ یہ فضائی حملہ فلسطینی علاقے سے اسرائیلی علاقے میں داغے گئے دو راکٹس کے جواب میں کیا گیا۔ غزہ سے دو راکٹس راکٹس بیرشیبا اور تل ابیب کے اسرائیلی آبادی پر داغے گئے۔
واضح رہے کہ رواں برس مارچ سے یوم الارض کے موقع پر شروع کی جانے والی مہم سے جدوجہد آزادی فلسطین میں شدت آگئی ہے۔
آپ کا تبصرہ