مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کی متعدد بینکوں اور کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ نے اپنی تازہ ترین پابندیوں میں ایران کی ملت، مہر اقتصاد، سینا اور پارسیان بینکوں کو نشانہ بنایا ہے جبکہ ایران کی متعدد کمپنیوں کے خلاف بھی پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایران گذشتہ 40 برس سے امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک کی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہا ہے اور امریکی پابندیوں کے سائے میں ایران ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے۔
امریکی وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کی متعدد بینکوں اور کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
News ID 1884853
آپ کا تبصرہ