14 اکتوبر، 2018، 9:33 PM

برلن میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ

برلن میں نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ

جرمن دارالحکومت برلن میں نسل پرستی اور اجانب دشمنی کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمن دارالحکومت برلن میں نسل پرستی اور اجانب دشمنی کے خلاف ایک بڑی احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ منتظمین نے بتایاکہ جرمن دارالحکومت برلن میں منعقد ہوئی اس ریلی میں تقریبا ڈھائی لاکھ افراد نے شرکت کی۔ اس مارچ کے شرکا نے دائیں بازو کی انتہا پسندی کو بھی مسترد کر دیا۔ مظاہرین نے کہا کہ دیواریں کھڑی کرنے کے بجائے انسانوں کے مابین پل تعمیر کیے جانا چاہئیں۔ اس مارچ میں مختلف اداروں اور تنظیموں کی طرف سے لوگوں کو برلن آنے کی دعوت دی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ متعدد مزدور یونینز کے علاوہ انسانی حقوق کے کئی اداروں نے بھی اس مارچ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس مارچ میں شرکاء نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور وہ مہاجرین اور تارکین وطن کو محفوظ ٹھکانہ فراہم کرنے کے لیے بھی نعرے لگا رہے تھے۔

News ID 1884789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha