10 اکتوبر، 2018، 2:28 PM

میانمارحکومت روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کی تحقیقات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، اقوام متحدہ

میانمارحکومت روہنگیا مسلمانوں پر ظلم کی تحقیقات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی سفیر برائے انسانی حقوق ینگہی لی نے اقوام متحدہ کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کے مرتکب میانمار کی عسکری قیادت کو عالمی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سفیر برائے انسانی حقوق ینگہی لی نے اقوام متحدہ کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی اور جنگی جرائم کے مرتکب میانمار کی عسکری قیادت کو عالمی عدالت میں پیش کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میانمارحکومت روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے ظلم کی تحقیقات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔

اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے مطالبہ کیا کہ میانمار حکومت کی اعلیٰ قیادت سے نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے جرم میں تحقیقات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست رخائن میں میانمار حکومت نے روہنگیا مسلمانوں پر بدترین ظالم کیا جس کے نتیجے میں 7 لاکھ 20 ہزار افراد کو پڑوسی ملک بنگلہ دیش ہجرت کرنا پڑی تھی۔

واضح رہے کہ میانمار حکومت نے اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو جانبدار قرار دیتے ہوئے ان کے الزامات کو مسترد کیا ہے جبکہ گزشتہ برس دسمبر میں میانمار حکومت نے سفیر برائے انسانی حقوق ینگہی لی کو ملک میں داخلے سے روک دیا تھا۔

News Code 1884671

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha