عراق سے کرد جنگجوؤں کا خاتمہ کردیں گے، اردوغان

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کا بدلہ لینے کے لیے وہ عراقی علاقوں سنجار اور قندیل میں موجود کرد عسکریت پسندوں کو ختم کر دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کا بدلہ لینے کے لیے وہ عراقی علاقوں سنجار اور قندیل میں موجود کرد عسکریت پسندوں کو ختم کر دیں گے۔ ترک صدر نے اپنی سیاسی جماعت کی 2 روزہ کانفرنس کے پہلے دن کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے ترک فوجیوں کا بدلہ لینے کا اعلان کیا۔ اردوغان کا کہنا تھا کہ کیا ہمارے 8 جوان جاں بحق ہوئے ہیں؟ تو پھر چلیں ان دہشت گردوں کو بتا دیتے ہیں کہ انہیں اس کی قیمت میں کم از کم 800 افراد کی ہلاکت کی صورت میں چکانی پڑے گی۔ ہم ان کے بلوں میں جا کر انہیں نشانہ بنائیں گے۔ ہم انہیں سنجار اور قندیل میں جا کر ختم کر دیں گے۔

News Code 1884614

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 2 =