ترکی میں سڑک کنارے بم پھٹنے سے 7 ترک فوجی ہلاک

ترکی کے جنوب مشرقی صوبے باتمان میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں 7 ترک فوجی ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے یورونیوز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے جنوب مشرقی صوبے باتمان میں سڑک کنارے بم پھٹنے کے نتیجے میں 7 ترک فوجی ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔ واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ گورنر باتمان کے آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ترک سیکیورٹی فورسز کا قافلہ معمول کے گشت پر تھا کہ اسی دوران سڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا، حکام نے ترک فوجیوں پر بم دھماکے کو کرد باغیوں کی کارروائی قرار دیا ہے۔ دھماکے کے بعد ترک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کردیا ہے تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ دوسری جانب ترک فوج کے مطابق گزشتہ 2 دنوں میں ترک باغیوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کے نتیجے میں 13 باغی مارے گئے۔

News Code 1884515

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =