مہر خبررساں ایجنسی نے ترک ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فضائیہ نے شمالی عراق کے علاقوں آواشین،باسیان اور زاپ میں کارروائی کرکے 10 کرد شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔ ترک جنرل ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ ترک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے شمالی عراق کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم "پی کے کے" کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جس کے نتیجہ میں 10 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ جنرل ہیڈ کوارٹرز کے مطابق شمالی عراق میں کی جانے والی اس کاروائی میں ترک فضائیہ نے ان دہشتگردوں کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ مختلف فوجی اڈوں پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ترک فضائیہ نے شمالی عراق کے علاقوں آواشین،باسیان اور زاپ میں کارروائی کرکے 10 کرد شدت پسندوں کو ہلاک کردیا ہے۔
News Code 1884546
آپ کا تبصرہ