ترک فضائیہ کی شمالی عراق میں کاروائی/  6 کرد باغی ہلاک

ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں کاروائی کرتے ہوئے 6 کرد باغیوں کو ہلاک اور ان کےمتعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں کاروائی کرتے ہوئے 6  کرد باغیوں کو ہلاک اور ان کےمتعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔ ترک فضائیہ نے شمالی عراق کے علاقوں حاقورق ،غارہ،متینہ ،زاپ،قندیل اور آواشین باسیان پر فضائی حملے کیے ۔ان حملوں میں 6  سنی کرد باغی ہلاک اور ان کے 16 ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے۔واضح رہے کہ ترک صدر اردوغان نے گزشتہ روز ضلع زونگول داک میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ اگر ہماری سلامتی کو خطرہ ہوا تو ترک فوج شمالی عراق کے چپے چپے میں آپریشن کرے گی ۔ ادھر عراق کے وزير اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ ترکی کو باغیوں کے خلاف کارروائی کے دوران عراق کی حاکمیت کا احترام کرنا چاہیے۔

News Code 1881256

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha