3 اکتوبر، 2018، 2:56 PM

چیمپئن آف ارتھ 2018 کا ایوارڈ مودی کے نام

چیمپئن آف ارتھ 2018 کا ایوارڈ مودی کے نام

اقوام متحدہ نے چیمپئن آف ارتھ 2018 کا ایوارڈ ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کےنام کردیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے چیمپئن آف ارتھ 2018 کا ایوارڈ ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی کےنام کردیا۔ نئی دہلی میں منعقد تقریب میں ہندوستانی وزیراعظم مودی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوئتریس نے چیمپئن آف ارتھ2018، کا ایوارڈ دیا۔ مودی کو ایوارڈ ان کی ماحول دوست پالیسیوں ،آلودگی کے خلاف مہم پر دیاگیا۔ ہندوستانی وزیراعظم نے ایوارڈ کو ہندوستانیوں کیلئے اعزاز قرار دیتےہوئے کہا کہ ہندوستانی عوام ماحول کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔

News ID 1884476

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha