مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکی حکومت نے جموں میں مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ اپناتے ہوئے حکومتی اراضي پر تعمیر شدہ متعدد مکانوں کو تباہ کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جموں میں حکومت نے سکیورٹی فورسز کے ذریعہ دیوڑا علاقہ میں مسلمانوں کی بستی تباہ کردی اور وہاں تعمیر شدہ تمام آباد مکانوں کو ویران کرکے مسلمانوں کو بے گھر کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق غریب مسلمانوں نے اس علاقہ میں مکانات تعمیر کرنے کے لئے اپنا تمام سرمایہ صرف کیا جسے حکومت نے بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اجاڑدیا ہے۔ باخبـر ذرائع کے مطابق اس علاقہ میں ان مسلمانوں نے مکانات تعمیر کئے تھے جنھوں نے ملی ٹینسی اور دہشت گردی کے خوف سے اپنے علاقہ چھوڑ دیئے تھے۔
ہندوستان کے زیر انتظام کشمیرکی حکومت نے جموں میں مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ اپناتے ہوئے حکومتی اراضي پر تعمیر شدہ متعدد مکانوں کو تباہ کردیا ہے ۔
News ID 1884416
آپ کا تبصرہ