مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقے شمالی وزیرستان میں فوج کے آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک جب کہ فوج کے کیپٹن سمیت 7 فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت پاک فوج نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقوں گرلامی اور سپیرا کنٹر میں آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 9 دہشت گرد اور 7 فوجی اہلکار مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کی سرحد پار سے آکر کمپاؤنڈ میں چھپنے کی اطلاع تھی۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آپریشن میں مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جب کہ کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر کروا دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ