شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک

پاکستان میں شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں فعال دہشت گرد آفتاب سمیت 4 عسکریت پسند مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن 12 ستمبر اور دسمبر 2017ء میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد پوری طرح مسلح تھے اور ان کی جانب سے سخت مزاحمت بھی کی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے علاقے کو کلیئر کردیا ہے۔

News Code 1883927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 7 =