مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 100سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئےہیں۔ حادثہ وکٹوریہ جھیل میں پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے 33 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے، کشتی میں 300 افراد سوار تھے اور لاپتہ افراد کے زندہ بچنے کے امکانات معدوم پڑنے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تنزانیہ ،یوگینڈا اور کینیا کے اطراف واقع اس جھیل میں حادثات پہلے بھی ہوتے رہے ہیں اور اس کی زیادہ تر وجہ گنجائش سے زائد افراد کا کشتی میں سوار ہونا اور کشتیوں کی خستہ حالی ہے۔
مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 100سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہوگئےہیں۔
News ID 1884154
آپ کا تبصرہ