19 ستمبر، 2018، 10:44 PM

پاکستان کے سزایافتہ سابق وزير اعظم نواز شریف جیل سے رہا

 پاکستان کے سزایافتہ سابق وزير اعظم نواز شریف جیل سے رہا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزائیں معطل کرکے انہیں رہا کردیا ہے جس کے بعد وہ لاہور پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے سزا یافتہ سابق وزیر اعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں  سزائیں معطل کرکے انہیں رہا کردیا  ہے جس کے بعد وہ لاہور پہنچ گئے۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نواز شریف، مریم اور کیپٹن  (ر) صفدر کی سزا معطلی کی اپیلوں پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر اکرم قریشی کے دلائل اور نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے جوابی دلائل مکمل ہونے کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نواز شریف، مریم اور صفدر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تینوں ملزمان کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ہائی کورٹ نے قرار دیا کہ تینوں ملزمان کی اپیلوں پر حتمی فیصلے تک احتساب عدالت کا حکم معطل رہے گا۔

واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں پاکستان کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو 10 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جب کہ حسین اور حسن نواز کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

News Code 1884099

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha