مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ طالبان نے افغان سرزمین پر امریکہ کے دو فوجی اڈے برقرار رکھنے کی شرط مسترد کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کا اصرار ہے کہ وہ افغانستان میں دو فوجی اڈے قائم رکھے گا جو بگرام اور شورابک میں موجود ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دو امریکی فوج کے اڈوں کو تسلیم کرلیں لیکن طالبان نے یہ شرط ماننے سے انکار کردیا ہے۔ طالبان کا کہنا ہے کہ امریکہ مکمل طور پر افغانستان چھوڑے اور وہ صرف سفارتی مشن کے لیے امریکی عملے کی موجودگی پر راضی ہیں، جس کے بعد فی الوقت امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہوگئے ہیں۔
طالبان نے افغان سرزمین پر امریکہ کے دو فوجی اڈے برقرار رکھنے کی شرط مسترد کردی ہے۔
News ID 1883971
آپ کا تبصرہ