ترکی کے وزیرخارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو دو روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو دو روزہ سرکاری دورے پر کل اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اوغلو دو روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچیں گے جہاں وہ اپنے قیام کے دوران پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ، صدر عارف علوی اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کریں گے۔ ترکی کے وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران صدر رجب طیب اردگان کا پیغام وزیراعظم عمران خان کو پہنچائیں گے۔ ترکی کے وزیرخارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی کے ساتھ وفود کی سطح پر وزارت خارجہ میں مذاکرات بھی کریں گے۔

News Code 1883915

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =