ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کو دی جانے والی آخری امداد بھی روک دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کو دی جانے والی آخری ڈھائی کروڑ ڈالر کی امدادی رقم میں بھی کٹوتی کر دی ہے جو 6 فلسطینی اسپتالوں کو فراہم کی جانی تھی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالےسے نقل کیا ہےکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کو دی جانے والی آخری ڈھائی کروڑ ڈالر کی امدادی رقم میں بھی کٹوتی کر دی ہے جو 6 فلسطینی اسپتالوں کو فراہم کی جانی تھی۔ یہ امریکہ کی فلسطین کو دی جانے والی آخری امداد ہے۔ اس سے قبل اکنامک فنڈز سپورٹ اور اونرا کو دی جانے والی امداد کو بھی روک دیا گیا تھا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات کی روشنی میں فلسطین کے 6 اسپتالوں کو دی جانے والی امدادی رقم میں کٹوتی کردی ہے اور اب اس رقم کو امریکی مفاد کو پورا کرنے والے کاموں میں استعمال کیا جائے گا۔ یہ اقدام امریکی صدر کی امدادی رقوم سے امریکی مفاد کو یقینی بنانے کی پالیسی کے تحت اُٹھایا گیا ہے۔

فلسطینی محکمہ خارجہ کا امریکی امداد کی کٹوتی پر ردعمل میں کہنا تھا کہ امریکی اقدام اسرائیل دوستی کا مظہر ہے، امریکہ نے فلسطینیوں کے خلاف تمام حدیں عبور کرلی ہیں جس سے ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی اور اُن اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے مشکلات میں اضافہ ہوگا۔ ایسے فیصلوں سے فلسطینی عوام کے عزم و حوصلے کو پست نہیں کیا جا سکتا۔

News Code 1883791

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =