مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان صوبے ہرات میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوائنٹ پر دہشتگردوں کے حملے میں 9 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں 10 دہشتگرد مارے گئے اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔
افغان حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں رات گئے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 9 اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔ دہشتگردوں کے حملے کی اطلاع ملتے ہی مزید نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دہشتگردوں کیخلاف جوابی کارروائی شروع کردی ،افغان حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 10 دہشتگرد مارے گئے اور5 زخمی ہو گئے ،فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ