افغانستان کے صوبہ فراہ میں طالبان کے حملے میں 18 افراد ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبے فراہ کے شہر فراہ میں طالبان نے سکیورٹی فورسز پر حملے کیے ہیں، سیکیورٹی فورسز اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اب تک 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 2 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے طلوع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مغربی صوبے فراہ کے شہر فراہ میں طالبان نے سکیورٹی فورسز پر حملے کیے ہیں، سیکیورٹی فورسز اور طالبان دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اب تک 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں 2 سکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جھڑپوں کے نتیجے میں افغان فورسز کے دو اہلکار ہلاک،4زخمی ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 10حملہ آور دہشت گرد مارے گئے۔آج صبح طالبان نے شہر فراہ میں کئی سمتوں سے دھاوا بول دیا اورسکیورٹی چیک پوائنٹس اور انٹیلی جنس دفتر کی عمارت پر قبضہ کرلیا۔ افغان حکام کے مطابق قندھار کی اسپیشل پولیس فورس اور ہرات سے آئے ہوئے کمانڈوزسکیورٹی فورسز کے ساتھ ڈسٹرکٹ ٹو اور تھری میں حملہ آوروں سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ان حملوں کے بعد شہر میں اسکول، دکانیں اور سرکاری دفاتر بند کردیئے گئے، افغان فضائیہ کے طیارے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

News Code 1880734

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =