مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے فراہ میں افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں 46 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ افغان ملٹری حکام کے مطابق فضائی کارروائی فراہ کے ضلع خاک سفید میں کی گئی ، جس میں 46 دہشت گرد ہلاک اور6 زخمی ہو گئے۔ فضائی حملے میں دہشت گردوں کی پانچ گاڑیوں، دو موٹر سائیکلوں اور 38 ہزار کلو گرام بارودی مواد بھی تباہ کیا گیا۔ افغانستان کے کسی بھی لڑاکا گروپ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔
افغانستان کے صوبے فراہ میں افغان فورسز کی فضائی کارروائی میں 46 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
News ID 1884240
آپ کا تبصرہ