مصر میں 75 افراد کو سزائے موت سنادی گئی

مصرکی عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنمائوں سمیت 75 افراد کو سزائے موت سنادی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصرکی عدالت نے اخوان المسلمین کے رہنمائوں سمیت 75 افراد کو سزائے موت سنادی ہے۔ مصر کی عدالت نے فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹائے جانے والے صدر محمد مرسی کی حمایت میں 2013 کے احتجاج میں شامل 700 سے زائد افراد کو سزائیں سنادیں۔ عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنماؤں سمیت 75 افراد کو سزائے موت اور 47 کو عمر قید کی سزا سنائی۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مذکورہ عدالتی ٹرائل کو 'مجموعی طور پر غیر شفاف' اور مصر کے آئین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ خیال رہے کہ 2013 میں ہونے والے احتجاج کے دوران مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے رابعہ العدويہ چوک پر پرتشدد مظاہرے ہوئے تھے جن میں سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے سیکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔

News Code 1883777

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =