تہران میں ایران، روس اور ترکی کا مشترکہ اعلامیہ جاری/ دہشت گرد گروہوں کی نابودی پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں روس ، ایران، اور ترکی کے صدور نے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں دہشت گرد گروہوں کی نابودی تک باہمی تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی گئی ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں روس ، ایران، اور ترکی کے صدور نے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں دہشت گرد گروہوں کی نابودی تک باہمی تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی گئی ہے۔

تہران اعلامیہ 12 شقوں پر مشتمل ہے جس میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی گئي ہے اور دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرائے گئے علاقوں میں آباد کرنے اور ان کی انسانی بنیادوں پر مدد کرنے پر بھی تاکید کی گئی ہے۔ بیان میں شام کی ارضی سالمیت پر بھی تاکید کی گئی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ایران، روس اور ترکی کا اگلا سہ فریقی سربراہی اجلاس روس ميں منعقد ہوگا۔ اعلامیہ میں تہران میں سہ فریقی اجلاس منعقد کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا شکریہ ادا کیا گيا ہے۔

News Code 1883750

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 11 =