پاکستان کے سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت منظور

پاکستانی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر اور  پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کراچی کی بینکنگ کورٹ میں خود پیش ہوئے اورعبوری ضمانت کی درخواست پیش کی۔ عدالت نے آصف زرداری کی 20 لاکھ کی عبوری ضمانت منظورکرلی۔ بینکنگ کورٹ نے آصف علی زرداری کو 4 ستمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔ اس موقع پرآصف زرداری نے خوشگوار انداز میں میڈیا سے بات کی، صحافی نے آصف زرداری سے سوال کیا کہ ہیلی کاپٹر تو سستا ہوگیا آپ ہیلی کاپٹر پر کیوں نہیں آئے ؟، جس پر آصف زرداری نے خوشگوار انداز میں جواب دیا کہ آپ لوگ یہیں رکیں میں ہیلی کاپٹر پرواپس آتا ہوں۔

News Code 1883540

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =