ہندوستانی وزير اعظم کو قتل کرنے کی سازش کا انکشاف

ہندوستان میں وزیراعظم نریندر مودی کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی طرز پر قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی ہے، پولیس نے دو افراد کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان میں وزیراعظم نریندر مودی کو سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی طرز پر قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی ہے، پولیس نے دو افراد کو گرفتارکرنے کا دعوی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بائیں بازو کی ہندو انتہا پسند جماعت نے وزیراعظم نریندرا مودی کو راجیو گاندھی کی طرح قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ اس بات کا انکشاف بھارتی پولیس کی جانب سے بھارت کی ریاستوں مہاراشٹرا، تلنگانا، دہلی، جھارکھنڈ اور گوا میں مختلف گھروں پر مارے گئے چھاپوں کے دوران ملنے والی دستاویز سے ہوا۔

دلتوں کی مقامی تقریب تلگا پریشد میں مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنانے پر بھارتی پولیس نے ماؤزے تنگ کے فلسفے کے پرچاریوں کے گھروں پر چھاپے مارے تھے جن میں نامور انقلابی مصنف وراورا راؤ اور ان کی بیٹی بھی شامل ہیں۔ علاوہ ازیں نامور بزنس اخبار، تیلگو زبان کے صحافی اور ایک غیر ملکی پروفیسر کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے تھے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ ان چھاپوں کے دوران ایسے شواہد، ای میلز، دستاویز اور لٹریچر ملا ہے جن سے بائیں بازو کی انتہا پسند جماعت کی جانب سے راجیو گاندھی کی طرح وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی نشاندہی ہوتی ہے۔ پولیس نے ادیب و کمیونسٹ رہنما وراور راؤ اور سماجی کارکن گوتم نویلکھا کی گرفتاری ظاہر کی ہے۔

News Code 1883461

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =