افغانستان میں داعش کے اہم کمانڈر ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں فضائی حملے کے نتیجے میں داعش خراسان کے سربراہ ابو سعد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں فضائی حملے کے نتیجے میں داعش خراسان کے سربراہ ابو سعد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات فضائی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے داعش خراسان کے امیر کی شناخت سعد اربانی کے نام سے ہوئی ہے۔رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سعد ارہابی، ابو سید اورکزئی کے نام سے معروف تھا، جو فضائی حملے میں اپنے 9 ساتھیوں کے ساتھ مارا گیا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ فضائی حملہ ضلع خوگیانی کے ایک گاؤں پر کیا گیا تھا۔

صوبائی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے سعد ارہانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اورکزئی ایجنسی کا رہائشی اور اسے حسیب لوگاری کی ہلاکت کے بعد خراسان کا امیر بنایا گیا تھا۔

News Code 1883407

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 7 =