پاکستان کی اپوزیشن جماعتوں کا صدارتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق

پاکستان میں حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس میں شریک تمام سیاسی جماعتوں نے صدارتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں حزب اختلاف کی کل جماعتی کانفرنس میں شریک تمام سیاسی جماعتوں نے صدارتی الیکشن میں مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق کرلیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس  منعقد ہوئی، جس میں مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، ایم ایم اے اور اے این پی سمیت دیگر جماعتوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ اے پی سی میں شریک تمام جماعتوں بشمول پی پی پی نے مشترکہ صدارتی امیدوار لانے پر اتفاق کرلیا ہے، پیپلزپارٹی کے وفد نے اپنی قیادت کو اعتماد میں لینے اور حتمی فیصلے کیلئے رات تک کا وقت لیا ہے، شہباز شریف کی جانب سے کل مشترکہ امیدوار کا اعلان کیا جائے گا۔

News Code 1883381

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 11 =